منظور حسین قادری
پونچھ// دارالعلوم ضیاء الاسلام لورن میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ششماہی امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلباء کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اؤل، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات دیے گئے، جس سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی اور دیگر طلباء کو مزید محنت کرنے کی ترغیب ملی۔
تقریب کے دوران ادارے کی تعلیمی کاوشوں اور طلباء کی محنت کو سراہا گیا۔
دارالعلوم ضیاء الاسلام لورن دینی اور عصری تعلیم کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے مشہور ہے، تاکہ طلباء نہ صرف دینی علوم میں مہارت حاصل کریں بلکہ دنیاوی چیلنجز کا بھی سامنا کرنے کے قابل ہوں۔ یہاں اسلامیات، قرآن و حدیث، اور فقہ جیسے مضامین کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔
دارالعلوم میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جس کا مقصد طلباء کی جسمانی، ذہنی اور روحانی تربیت کرنا ہے، تاکہ وہ معاشرے کے فعال اور بہترین شہری بن سکیں۔
تقریب میں ادارے کی تعلیمی و تربیتی کامیابیوں کو نمایاں کیا گیا، اور اساتذہ کرام کی رہنمائی میں طلباء کی علمی و اخلاقی ترقی کو سراہا گیا۔






