منظور حسین قادری
خطہ پیرپنچال کی شہرہ آفاق درگاہ شاہدرہ شریف میں حسب دستورسالانہ عرس پاک منبع فیوض وبرکات فیض عالم بابا سید غلام شاہ بادشاہ کی تقریبات کا آغاز دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا بعدہٗ یکے بعد دیگرے مقتدر علماء کرام وشعراء اسلام کی جانب سے شہداء کربلا اور شہنشاہ جبال کے حضور خراج عقیدت کا سلسلہ جاری رہا درایں اثنا ختمات معظمات اورادووظائف سے بھی تقریبات عرس آراستہ وپیراستہ رہیں وقف بورڈ کی طرف سے زاہرین کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے تھے واضح رہے بابا غلام شاہ بادشاہ کے جد امجد پیر یار علی شاہ ایران کے قصبہ مشہد سے سادات کرام کے قافلہ کے ہمراہ ساڑھے چار سو برس پہلے راولپنڈی چکوال کے گاؤں سیداں کسرواں تشریف لائے اور یہیں نشیمن خاص پر 1733ء میں محمد ادریس شاہ کے آشیانہ میں سیدہ غلام فاطمہ کے بطن سے بابا غلام شاہ بادشاہ تولد ہوئے جو کہ مادرزاد ولی تھے پیر ومرشد امام بری شاہ لطیف کے حکم سے بچپن ہی میں سرزمین پونچھ وارد ہوئے کم وبیش 10 برس کالابن مہنڈھر 5 برس سنئی 8 برس ڈھیریاں لسانہ 2 برس بٹوڈی درآبہ اور چند ایام چمریڑھ میں قیام پذیر رہنے کے بعد 1767 ء میں شاہدرہ وارد ہوئے جسے اس وقت سیہندرہ کہا جاتا تھا پیر ومرشد کے متعینہ مقام کی الہامی نشاندہی کے بعد یہاں لنگر جاری کیا اور مخلوق خداوندی کو فیض یاب کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ ہونے دیا عبادت وریاضت کے لئے ایک خانقاہ تعمیر کروائی جہاں اکثر وبیشتر ذکر واذکار میں مست والست رہتے بقیدحیات قبل از وصال 2 برس رب لم یزل کے حضور سر بسجود ہونے کے لئے ملتان کے معماروں سے ایک دلکش حسین وجمیل مسجد تعمیر کروائی وہیں آخری آرام گاہ کے لئے ایک مقبرہ بنوایا محرام الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر 1808ء میں 75 سال کی عمر میں واصل بحق ہوئے دہائیوں پہلےخطہ پیرپنچال اور ریاست جموں وکشمیر کے مقتدر عالم دین مرحوم مولانا دل محمد نقش بندی نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سالانہ عرس کا آغاز کیا حالانکہ وصال تاحال بابا غلام شاہ بادشاہ کا 217 ء سالانہ روحانی عرس منایا گیا ہے یادرہے مرزا عبدالرشید واحباب نے اسے اوقاف اسلامیہ کی نگہداشت میں دیا چند برس قبل اس کی ذمہ داری وقف بورڈ کو تفویض ہوئی اور وقف چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی کی نگرانی میں تعمیری امور میں سرعت آئی جس میں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ مرمتی ڈھانچہ اور جدید تعمیرات پروان چڑھ رہی ہے آئے دنوں سطح سمندر سے 5700 فٹ بلندی پر واقع آستانہ عالیہ شاہدرہ شریف معتقدین پروانہ وار حاضر ہو کر فیض یاب ہوتے ہیں جہاں بلا تفریق مذہب وملت لوگ تشریف لاتے ہیں فلک بوس پہاڑوں کے مابین یہ درہ سیاحوں کی توجہ کا بھی ایک مرکز ہے چونکہ یہاں کے جاذب نظر دلکش مناظر اپنی مثال آپ ہیں جو ایک صحت افزا مقام پر اظہرمن الشمس ہیں ہزاروں کی تعداد میں آئے زائرین نے ایگزیکٹیو آفیسر عبدالقیوم میر منیجر ساجد مغل اور عملہ کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا اور وقف چیئر پرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی کی خصوصی نگرانی کو سراہا اور نیک خواہشات کے ساتھ امید ظاہر کی کہ جلد نشنہ تکمیل تعمیری امور پائہ تکمیل کے منطقی انجام تک پہنچیں گے جبکہ مستحقین کو وظائف اور علماءکرام وآئمہ مساجد ومکاتب کا مشاہرہ جاری رہے اور ان کے ماہانہ مشاہرہ میں بھی اضافہ کیا جائے درگاہ کے امام وخطیب مولانا عبدالقیوم اور مولانا شوکت حسین نے منعقدہ کانفرنس کی یکے بعد دیگرے بحسن وخوبی نظامت کی آخر میں صلوٰۃ وسلام اور دعائیہ کلمات پر عرس پاک کی تقریبات تکمیل ہوئیں
شاہدرہ شریف 2025ء کا سالانہ عرس پاک بحسن وخوبی اختتام پذیر علماء ومشائخ آئمہ مساجد ارباب علم ودانش کے علاوہ ہزاروں ارادتمندوں کی شمولیت
FOLLOW US
RELATED ARTICLES
Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote






