Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeLatest/تازہ ترینراجوری سڑک حادثے میں سرنکوٹ کا نوجوان لقمہ اجل، 3 زخمی

راجوری سڑک حادثے میں سرنکوٹ کا نوجوان لقمہ اجل، 3 زخمی

راجوری// ضلع راجوری گمبھیر مغلاں علاقے میں ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر حادثے کا شکار ہونے سے سرنکوٹ کے ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK12A-9878 سرنکوٹ سے راجوری کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ندی میں جا گری۔
اُنہوں نے بتایا کہ اِس حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں 18 سالہ طاہر احمد ولد غلام نبی ساکن سیلا، سرنکوٹ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اشفاق احمد (عمر 40 سال) ولد اعظم حسین، مزمل حسین (عمر 29 سال) ولد عبدل اور ارباز شیخ (عمر 25 سال) ولد محمد بشیر شازخمی ہو گئے، تمام سرنکوٹ کے رہائشی تھے۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments