امیر دین زرگر
سرنکوٹ // میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کی جانب سے بدھ کے روز سرنکوٹ بازار کا معاینہ کیا گیا، جسے بیوپار منڈل نے متعصبانہ معائنہ قرار دیا ہے۔
بتادیں کہ میونسپل کمیٹی کے حکام نے بدھ کے روز سرنکوٹ بازار کا معائنہ کیا، جس دوران فٹ پاتھ پر لگے ٹھیلے کئی جگہوں سے ہٹا دیے گئے اور کئی جگہوں پر بدستور قائم رہے، انہیں کس نے بھی نہیں پوچھا جس پر سوالیہ نشان بھی کھڑے ہوئے ہیں۔
چیئرمین بیوپار منڈل طارق منہاس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل انتظامیہ پہلے تو بازار کا معائنہ ہی نہیں کرتے، بازار میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں اور عوام کو اس وجہ سے کافی مشکلات ہوتی ہیں، میونسپل انتظامیہ پہلے خود بازار میں ٹھیلے لگواتے ہے اور ان سے پیسہ بھی وصولتی ہے اور اب ٹھیلے بھی ہٹا دیے گئے۔
بیوپار منڈل سرنکوٹ کے نائب صدر طارق منہاس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ کے اندر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔میونسپل کمیٹی سرنکوٹ اس پر کوئی بھی دھیان نہیں دیتی، پہلے قصبہ کے اندر چھابڑیوں کو لگوایا جاتا ہے اور ان سے پیسہ وصولہ جاتا ہے۔
انہوں کہا کہ بازار میں گندگی سے بدبو پھیل چکی ہے لیکن اس کے باوجود بھی بازار میں دوائی کا چھڑکاؤ نہیں کیا گیا جس کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کیے جاتے ہیں ۔
ادھر، ایگزیکٹیو آفیسر میونسپلٹی سرنکوٹ نے بتایا کہ اس قبل بھی کئی مرتبہ دوکانداروں کو مطلع کیا گیا کہ فٹ پاتھ پر سامان نہ لگایں جس کی وجہ سے گاڑی کا جام لگ جاتا ہے اور کئی مرتبہ ایمبولینس بھی جام میں کھڑی رہتی ہے اب یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا جو بھی شخص خلاف ورزی کرتے پایا جائے گا، اس کا سامان بھی ضبط کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔






