نوشہرہ// ضلع راجوری میں پیر کی علی الصبح ایک ہسپتال کے اندر ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ کے سب ضلع ہسپتال میں ملزم گرپریت سنگھ کے ہنگامے اور ہراسانی کے بعد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
حکام نے بتایا کہ ہنگامہ تقریباً 12بج کر 45 بجے اس وقت شروع ہوا جب گرپریت سنگھ ایک مریض کے ساتھ ہسپتال پہنچا اور مبینہ طور پر بغیر کسی وجہ کے غنڈہ گردی شروع کر دی۔
ملزم نے مبینہ طور پر کھڑکی کا شیشہ توڑا اور خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی بھی کی جس نے مداخلت کر کے اُسے روکنے کی کوشش کی تھی۔
ہنگامہ آرائی کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنا کام معطل کر دیا اور احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور ہسپتال کے احاطے میں مناسب سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔
تاہم، احتجاج کو اس وقت ختم کر دیا گیا جب سینئر سول اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈاکٹروں کو سنگھ کی گرفتاری اور اس کے خلاف فوجداری قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔
بلاک میڈیکل آفیسر اقبال ملک نے بتایا کہ ملزم نے ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بغیر کسی اشتعال کے ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کیا۔
ملک نے کہا، “پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد ہسپتال کے عملے نے اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کر دی ہے”۔
نوشہرہ ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
FOLLOW US
Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote






