Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeLatest/تازہ ترینسرنکوٹ میں اراضی تنازعہ میدان جنگ میں تبدیل، شہری ہلاک

سرنکوٹ میں اراضی تنازعہ میدان جنگ میں تبدیل، شہری ہلاک

سرنکوٹ// پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کو دو گروپوں کے درمیان آپسی جھگڑے کے دوران سر پر پتھر لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اراضی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔
اُنہوں نے کہا، “پتھرائو کے دوران، ایک پتھر محمد صادق کے سر پر لگا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا”۔
اُنہوں نے کہا، “زخمی شخص کو جائے وقوع سے ایس ڈی ایچ سرنکوٹ لے جایا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا”۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے مزید تحقیقات کے لیے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments