Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeLatest/تازہ ترینسرنکوٹ کا دھندک لٹھونگ پل غیرمحفوظ، بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی...

سرنکوٹ کا دھندک لٹھونگ پل غیرمحفوظ، بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی کامطالبہ

امیرالدین زرگر

سرنکوٹ// دھندک لٹھونگ پل پر لوڈ کیریئر گاڑیاں چلنے کی وجہ سے پل کو خطرہ لاحق ہے۔
ڈپٹی کمشنر پونچھ کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے بعد پل پر لوڈ کیریئر گاڑیاں کو روکنے کے لیے پل پر داخل ہونے سے قبل لوہے کے اینگل لگائے گئے تھے جنہیں جے سی بی مشین کے ذریعے ٹیڑا کیا گیا جس کے بعد ریت بجری سے بھرے ٹھپر اور سکولی بسوں کی آمدورفت شروع ہو گئی جس کی وجہ سے پل کو خطرہ لاحق ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ درپیش ہو سکتا ہے۔
انتظامیہ کو فوری طور مزکورہ پل پر توجہ دینی چاہئے اور اس شخص کی کھوج کرنی چاہئے جس نے مشین کے ساتھ لوہے کے بریکیڈس کو ٹیڑھا کیا ۔
لوگوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ شخص کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments