سوپور// پولیس سوپور قتل معاملے کی تحقیقات تیزی سے کرتے ہوئے معاملہ حل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست ملزمین نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ انہیں یکم دسمبر 2023 کو شائستہ نامی ایک خاتون ساکن زلورہ نے پولیس تھابہ بومئی میں ایک شکایت درج کروائی کہ گزشتہ شب اس کا شوہر ریاض احمد میر اپنے گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا،”شکایت ملنے کے بعد پولیس تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پر گئی، پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریاض احمد میر کی تلاش شروع کی، جس دوران ریاض احمد میر کی لاش اس کے گھر کے قریب کھائی سے بر آمدکی”۔ اُنہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ قتل کا معاملہ ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا اور بعد ازاں طبی کارروائی مکمل کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران،کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا جن میں متوفی کی اہلیہ شائستہ بھی شامل تھی، جس نے اپنے شوہر سے متعلق گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران شائستہ (مقتول کی اہلیہ) نے اعتراف جر م کیا ۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنے آشنا (بوائے فرینڈ) وسیم اکرم لون ولد فاروق احمد لون ساکن تجر کے ساتھ مل کر رات کے وقت اپنے شوہر کو قتل کیا اور اس کی لاش کو خندق میں چھپا دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کے اعتراف جرم کے بعد ملزم وسیم اکرم لون کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور اس نے اعتراف جرم کر لیا اور جرم میں استعمال ہونے والی رسی بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے مزید کہا، “اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 46/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سوپور قتل معاملہ: خاتون نے ’آشنا‘ کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا: پولیس
FOLLOW US
Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote






