Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeKashmirسوپور میں شوہر کے قتل میں ملوث خاتون اور آشنا گرفتار: پولیس

سوپور میں شوہر کے قتل میں ملوث خاتون اور آشنا گرفتار: پولیس

سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے زلورہ گاوں میں جمعہ کو پولیس نے ایک قتل کا معاملہ حل کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور اُس کے عاشق (آشنا) کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے زلورہ گاﺅں میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 3 بیٹیوں کے والد کی پراسرار حالات میں لاش بر آمد ہوئی،متوفی کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے الزام عائد کیا کہ متوفی کو قتل کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی چھان بین شروع کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول ریاض احمد میر کے اہل خانہ نے جمعہ کی صبح ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی اور کافی تلاش کے بعد ان کی لاش پانی سے بھری ایک چھوٹی کھائی سے ملی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اہلِ خانہ کے الزامات کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے کاروائی شروع کی اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جس دوران اس کی اہلیہ سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران مقتول کی اہلیہ نے جرم کا اعتراف کر لیا اور پورے معاملے میں اس کے بوائے فرینڈ (آشنا) کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ خاتون لے انکشاف پر خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی چھان بین جاری ہے۔پولیس ہفتہ کی صبح اس سے متعلق حقائق کو شائع کرے گی۔
ادھر، ریاض احمد میر کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کی رہائش گاہ پر موجود مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ریاض، چار بچوں کا والد – تین بیٹیاں اور ایک بیٹا- بہت عاجز، متقی اور پرہیز گار تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ریاض نے کسی بھی حال میں انتہائی اقدام (خودکشی) نہیں اٹھایا ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ قتل کا معاملہ ہے، جس کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا،”اپنے خاندانی تناو (اہلیہ کے ساتھ جھگڑے) کے باوجود، ریاض اپنی بیٹیوں، ایک بیٹے کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند تھا اور ان کی حفاظت اور خدشات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا تھا۔ وہ ایک متقی اور مذہبی آدمی تھا، جب بھی وہ اذان دیتا (نماز کے لیے) پڑوسی روتے تھے”۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments