Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammuجل جیون مشن سکیم کے تحت متعدد سکیمیں مفلوج، درہ سانگلہ لوگوں...

جل جیون مشن سکیم کے تحت متعدد سکیمیں مفلوج، درہ سانگلہ لوگوں کو مشکلات درپیش

 

امیرالدین زرگر

سرنکوٹ/-/ سب سرنکوٹ میں جل جیون میشن کے تحت منظور شدہ اسکیمیں گزشتہ تین سال سے پایے تکمیل تک نہ پنچ سکی وزیراعظم کا بلند نعرہ ہر گھر نل اور نل میں جل پر کوئی توجہ نہیں زمینی سطہ پر اسکیموں کا فقدان بے عوام بنیادی سہولیات سے محروم آج بھی عوام کو ملیوں کا سفر طہ کر کے پینے کا پانی لانا پڑتا ہے سرنکوٹ کے گاوں درہ سانگلہ پوٹھہ اور شیندرہ کے لوگوں نے زرایع ابلاغ کے نمایدوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ تین سال سے جل جیون میشن اسکیم چل رہی ہے لیکن ابھی بھی پانی کا کنکشن لوگوں کے گھروں میں نہ لگ سکے وہیں گذشتہ روز سے پنچایت درہ سانگلہ میں پانی کے کنیکشن لگانے شروع ہوے لیکن پانی کی ٹوپیاں اور فیٹنگ کا سامان عوام سے طلب کیا گیا کئی غریب لوگوں نے پانچ سو سے ایک ہزار روپے کا سامان خرید کر کنیکشن لگوائے جل جیون اسکیم کے تحت جو ٹینک بنائے گئے ہیں ابھی تک خشک پڑے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی بھی خوابہ غفلت سے بیدار نہ ہوسکی اسے صاف عیاں ہے کہ محکمہ جل شکتی اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے زمینی سطح پر کسی بھی قیسم کی نگرانی نہیں ہوتی جسکی وجہ سے ٹھیکدار اپنی من مانی کرتا ہے اور پانی کی ترسیلی لاین ابھی تک پاےتکمیل تک نہ پنچ سکی ۔اور غور طلب بات یہ ہے کہ گاؤں درہ سانگلہ کے مقامی غریب لوگوں نے بات کرتے ہوے کہا کہ پانی کی ترسیلی لاین لگاتے وقت لوگوں سے فیٹنگ کا سامان لیا گیا جس میں ساکٹیں ایلبو یونین اور ٹوٹیاں شامل ہیں ہر شخص کو پانچ سو اور کسی کو ایک ہزار روپے تک کا سامان اپنے پیسے سے خرید کر دینا پڑا جسکی تخقیقات کرنا ضروری ہے شیندرہ میں بھی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزامات عائد کرتے ہوے کہا کہ تمام تعمیر شدہ پانی کے ٹنک خالی پڑے ہیں۔ کوئی بھی لاین مکمل نہ ہوسکی سرکار کی جانب سے منظور شدہ رقم نقصان ہونے کے در پہ ہے کوئی بھی اعلیٰ آفیسر اس سکیم پر توجہ نہیں دے رہاجسکی وجہ سے لوگوں کو پینے کے پانی کی دشواریا آے روز بڑتی جا رہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments