Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeLatest/تازہ ترینمختلف مقدمات میں ملوث پونچھ کے دو افراد اشتہاری مجرم قرار

مختلف مقدمات میں ملوث پونچھ کے دو افراد اشتہاری مجرم قرار

پونچھ// جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو پونچھ میں یو اے (پی) ایکٹ کے تحت متعدد جرائم کے ملوث دو افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا، “ملزمین محمد لیاقت عرف بلہ ولد محمد حسین سکنہ کھڑی کرماڑہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ اور محمد ارشد عرف آصف ولد محمد رشید سکنہ درابگیال دیگوار تحصیل حویلی ضلع پونچھ کو مختلف مقدمات میں ملوث ہیں”۔
اُنہوں نے کہا،”ملزمان کے خلاف آئی پی سی، انڈین آرمز ایکٹ دھماکہ خیز مواد ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں روکتھام (یو اے پی) ایکٹ کے تحت ایس آئی اے جموں میں درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 69/2023 کے سلسلے میں ایک چارج شیٹ پرنسپل سیشن جج، پونچھ کی عدالت میں 24 نومبر 2023 کو پیش کی گئی “۔
نوٹس کے مطابق، “محمد ارشد عرف آصف ولد محمد رشید سکنہ درابگیال دیگوار تحصیل حویلی ضلع پونچھ کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ملزمین مفرور ہیں یا خود کو چھپا رہے ہیں تاکہ پرنسپل سیشن جج، پونچھ کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد سے بچ سکیں۔ مقدمات کے سلسلے میں ملزمین کو 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا، “یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ملزمین محمد لیاقت عرف بلہ ولد محمد حسین سکنہ کھڑی کرماڑا تحصیل حویلی ضلع پونچھ اور محمد ارشد عرف آصف ولد محمد رشید سکنہ درابگیال دیگوار تروان تحصیل حویلی ضلع پونچھ کو اعلان کی اشاعت کی تاریخ سے 30 دن کے اندر مذکورہ معزز عدالت کے سامنے حاضر ہونا ضروری ہے،ناکامی کی صورت میں ملزمین کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 83 سخت کارروائی ہوگی”۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments