Sunday, September 13, 2026
spot_img
HomePoonchسرنکوٹ کی پنچایت درہ سانگلہ میں پسی گرنے سے سڑک رابطہ منقطع

سرنکوٹ کی پنچایت درہ سانگلہ میں پسی گرنے سے سڑک رابطہ منقطع

امیرالدین زرگر

سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت درہ سانگلہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک بڑی پسی گر آئی ہے جس کی وجہ سے عوام کا سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
مذکورہ مقام پر 17 ماہ قبل بھی پسی پڑی تھی بڑی مشقت کے بعد پنچایت فنڈز سے 14 لاکھ روپیہ رکھا گیا تھا اور پسی کو صاف کیا گیا تھا۔ 17 ماہ کے دوران عوام کو صرف بیس دن اس سڑک سے گذرنے کا موقع فراہم ہوا ۔ گزشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش کی باعث ایک بار پھر بہت بڑی پسی گر آئی ہے جس کی وجہ ایک بار پھر سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ اس جگہ سے پیدل گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کو فوری طور پنچایت درہ سانگلہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ الیکشن سے قبل سڑک رابطہ بحال ہو سکے تاکہ ملازمین اور ووٹران کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، تاہم اس معاملے کو ایس ڈی ایم سرنکوٹ کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ امید ہے کہ الیکشن سے قبل سڑک رابطہ بحال کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments