Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomePoonchچودھری اکرم کی قیادت میں این سی کارکنان کا اجلاس، عوامی مسائل...

چودھری اکرم کی قیادت میں این سی کارکنان کا اجلاس، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

سرنکوٹ// پونچھ ضلع کے بفلیاز سگلانی علاقہ میں نیشنل کانفرنس کارکنان کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق ایم ایل اے سرنکوٹ اور سینئر نیشنل کانفرنس رہنما چودھری محمد اکرم موجود تھے۔
میٹنگ میں سینکڑوں این سی کارکنان نے شرکت کی، جنہوں نے مقامی مسائل پر بات چیت کی اور نیشنل کانفرنس کیلئے اپنی غیر مشروط حمایت کا اظہار کیا۔
میٹنگ کا ایک اہم موضوع چودھری محمد اکرم کے دور میں شروع ہونے والا نامکمل سڑک رابطے کا منصوبہ تھا، جو سال 2018 میں جموں و کشمیر اسمبلی کے اچانک تحلیل ہونے کی وجہ سے ادھورا رہ گیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس کے دوران سینئر این سی رہنما نے متعلقہ منصوبہ پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور جلد سے جلد اس معاملے میں عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
اپنے خطاب میں چودھری محمد اکرم نے لوگوں کا ان کی مسلسل حمایت اور اعتماد پر دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں گے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اکرم نے آئندہ انتخابات میں لوگوں سے مسائل کے ازالے کیلئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حمایت کی اپیل کی۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments