Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeKashmirجموں کشمیر عوامی کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی حمایت...

جموں کشمیر عوامی کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی حمایت دینے کا اعلان کیا

سرینگر// جموں کشمیر عوامی کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کوحمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں عوامی کانفرنس کے صدر ثاقب رحمان مخدومی نے بطور آزاد اُمیدوار سرینگر پارلیمانی حلقہ انتخاب کے لئے اپنی نامزدگی واپس لی ہے۔
عوامی کانفرنس کے عہدیداروں بشمول ثاقب رحمان مخدومی، جنرل سیکرٹری فیاض قادری، نائب صدر ریاض احمد راتھر، ضلع صدر سرینگر جان محمد، سیکرٹری شوکت احمد میر، ایڈوائزر پرویز احمد شیخ اور دیگر لیڈران نے سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر ، صوبائی صدر محمد اشرف میر جو پارلیمانی انتخابات کےلئے سرینگر حلقے کے اُمیدوار بھی ہیں، بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران عوامی کانفرنس کے رہنماوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کو سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، عوامی کانفرنس کے صدر ثاقب رحمان مخدومی نے کہا، ”میں نے اپنی پارٹی کی حمایت کرنے کے لیے سرینگر کے حلقہ سے بطور ازاد امیدوار اپنا نام واپس لیا ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر کے عوام کے وسیع تر مفاد میں اپنی پارٹی کو ووٹ دینے اور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔“
انہوں نے مزید کہا، ”ہم امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی پارٹی کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی پارٹی کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے۔ سید محمد الطاف بخاری ایک پُرعز انسان ہیں اور لوگ انہیں ان کی دیانت کے حوالے سے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ جموں و کشمیر کو خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے“۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments