Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeKashmirامید ہے کہ دفعہ 370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کا فیصلہ لوگوں...

امید ہے کہ دفعہ 370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کا فیصلہ لوگوں حق میں ہو گا: عمر عبداللہ

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی دفعہ 370 کے بارے میں عدالت عظمیٰ کے 11 دسمبر کو فیصلہ سنانے کے انتظار میں ہیں۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وہ ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہ سکتی ہے۔
عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے بارے میں 11 دسمبر کو فیصلہ سنانے کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا، ‘کیا فیصلہ ہوگا اس کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے،ہم یہ امید اور دعا کرتے ہیں کہ وہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو’۔انہوں نے کہا، ‘ہم اس فیصلے کے انتظار میں ہیں کوئی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ فیصلے کے بارے میں کچھ جانتا ہے’۔
ٹی ایم سی رکن پالیمان کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘افسوس ہے کہ ان کو پارلیمنٹ میں اپنے حق میں بولنا نہیں دیا گیا’۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وہ ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہ سکت9ی جو راستہ آج وہ اختیار کر رہی ہے کل یہی چیزیں اس کے خلاف استعمال ہو سکتی ہیں’۔ان کا کہنا تھا، ‘ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ہم جمہوری اداروں کو سنبھال کر اور بچا کر رکھیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ایسا نہیں ہو رہا ہے’۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments