Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammu and Kashmirجموں خطے کو آواز دیدی، وعدہ نبھایا سب کو ساتھ لیکر چلیں...

جموں خطے کو آواز دیدی، وعدہ نبھایا سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،وی آئی پی کلچر کی کتاب بند:عمرعبداللہ

سرینگر //جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے فورا ًبعد عمر عبداللہ نے بدھ کو ہدایت جاری کی کہ ان کے زمینی سفر کرنے کے دوران کوئی گرین کوریڈورنہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو روکا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا’’ میرے سفر کے دوران عوام کی تکلیف کو کم سے کم کیا جانا چاہئے اور سائرن کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہئے‘‘۔وزیر اعلی نے ان باتوں کا اظہار ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا’’ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے میری بات ہوئی میں نے ان سے کہا کہ جب میں سڑک سے کہیں سفر کررہا ہوں گا تو وہاں کسی “گرین کوریڈور” یا ٹریفک روکنے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا’’میں نے ان کو ہدایت دی ہے کہ میرے سفر کے دوران عوام کی تکلیف کو کم سے کم کیا جانا چاہئے اور سائرن کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہئے‘‘۔ عمر عبداللہ نے کہا’’کوئی چھڑی لہرانے یا جارحانہ اشاروں سے مکمل طور پر پرہیز کیا جانا چاہئے‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں اپنے کابینہ کے ساتھیوں سے بھی اسی مثال پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ ہر چیز میں ہمارا طرز عمل عوام دوست ہونا چاہیے ہم یہاں لوگوں کی خدمت کے لیے آئے ہیں نہ کہ انہیں تکلیف دینے کے لیے‘‘۔عمر عبداللہ نے سریندر چودھری کو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا جموں خطے کے لوگوں کو آواز دینے کے لئے کیا گیا۔انہوں نے کہا سب کو ساتھ لے کر چلنا ہماری کوشش ہوگی۔وزیر اعلی نے حلف لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’ابھی تین خالی جگہیں ہیں ان کو بھی آہستہ آہستہ پورا کیا جائے گا‘‘۔بتادیں کہ سریندرچودی سمیت سکینہ ا یتو، جاوید ڈار، جاوید رانا اور ستیش شرما نے بدھ کے روز حلف لیا۔انہوں نے کہا: سریندرچودھری(جنہوں نے نوشہرہ سیٹ پر بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کو قریب آٹھ ہزار ووٹوں سے ہرا دیا)، کو اس لئے نائب وزیر اعلی منتخب کیا گیا تاکہ جموں خطے کے لوگ اپنے آپ کو حکومت سے الگ محسوس نہ کر سکیں۔ان کا کہنا تھا’’ہم نے کہا تھا کہ ہم جموں خطے کو یہ محسوس نہیں ہونے دیں گے کہ ان کی حکومت میں کوئی نمائندگی نہیں ہے‘‘۔وزیر اعلی نے کہا’’ میں نے جموں خطے کا نائب وزیر اعلیٰ منتخب کیا تاکہ جموں خطے کے لوگ یہ محسوس کر سکیں کہ یہ حکومت اتنی ان کی بھی ہے جتنی باقی لوگوں کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال2014 کے اسمبلی انتخابات میں رویندر رینہ نے سریندرچودھری کو ہرا دیا تھا۔سریندر چودھری نے سال 2022 میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی کرکے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور ایک سال قبل بی جے پی سے بھی ناطہ توڑ کر سال گذشتہ ماہ جولائی میں نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments