Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammuسرنکوٹ وارڈ نمبر 12 کے مکین بجلی اور پانی کی عدم دستیابی...

سرنکوٹ وارڈ نمبر 12 کے مکین بجلی اور پانی کی عدم دستیابی سے پرشان انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت 

امیرالدین زرگر              سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے وارڈ نمبر 12 میں عرصہ دراز سے پانی کی قلت پاہی جا رہی ہے مکین نیجی گاڑیوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔یہی نہیں وارڈ نمبر بارہ میں کئی عرصہ سے بجلی نظام بھی مفلوج ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وارڈ نمبر بارہ کے کئی مکینوں نے بتایا کہ بجلی کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ سٹیپلائزر استمعال کرنے کے باوجود بھی موٹر سے چھت پر پانی نہیں چڑایا جا سکتا یہ حالت سرنکوٹ شہر کی ہے۔ مذکورہ معاملات پر کہی مرتبہ متعلقہ حکام کو الگ الگ طریقے سے مشکلات سے آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی عملی سطع پر کام نہیں کیا گیا جس کا انہیں افسوس ہے۔تاہم رابطہ کرنے پر ایگزیکٹو آفیسر جل شکتی نے بتایا کہ آج تک وارڈ نمبر بارہ سے پانی کو لیکر کوئی بھی شکایت نہیں ملی ہے۔ تاہم دیکھا جائے گا کہ کہیں پر کوئی پائیپ بلاک نہ ہو جس کی وجہ سے رکاوٹ ہے اسے درست کیا جائے گا۔ وہیں ایگزیکٹو آفیسر پی ڈی ڈی نے بھی بتایا کہ میرے نوٹس میں وارڈ نمبر بارہ سے بجلی کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا تاہم متعلقہ جے ای سے دریافت کر کے معاملے کا حل کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments