Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammu and Kashmirگگن گیر حملہ: ڈاکٹر سمیت 6 افراد ہوئے شہید

گگن گیر حملہ: ڈاکٹر سمیت 6 افراد ہوئے شہید

سرینگر// وسطی ضلع گاندربل کے علاقے گگن گیر میں ایک تعمیراتی سائٹ پر ملی ٹینٹوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر اور پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے غیر مقامی مزدوروں پر اس حملے کو “بزدلانہ اور ظالمانہ” قرار دیا۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا، “گگن گیر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے کیونکہ وہاں کئی زخمی مزدور ہیں، جو مقامی اور غیر مقامی دونوں ہیں۔ دعا ہے کہ زخمی مکمل صحت یاب ہوں، کیونکہ زیادہ زخمیوں کو SKIMS، سرینگر منتقل کیا جا رہا ہے”۔ مشتبہ ملی ٹینٹوں نے گنڈ علاقے میں زیر تعمیر ٹنل پر کام کرنے والی ایک نجی کمپنی کے مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کی۔ پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا، “گگن گیر، گاندربل میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مزید تفصیلات جلد دی جائیں گی”۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اس “خوفناک” دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر نے کہا کہ “معصوم مزدور” ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ گڈکری نے اپنے پیغام میں لکھا، “میں گگن گیر، سونمرگ، جموں و کشمیر میں ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر کام کرنے والے معصوم مزدوروں پر ہونے والے خوفناک دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں”۔ انہوں نے مزید کہا، “میں شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میری دعائیں زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ ادھر، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی جائے واقعہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ حکام واقعہ سے متعلق مقامی لوگوں اور عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments