امیرالدین زرگر۔ سرنکوٹ/÷/ سب ضلع ہپستال سرنکوٹ کے احاطے میں زیرے تعمیر سی ایچ سی کجولٹی بلاک کی عمارت جو 7500 سو سکیر فیٹ پر مشتمل ہے پانچ مئعی 2020 کو عمارت کا کام ٹھیکیدار عبدالعزیز نے شروع کیا تھا ساڑھے تین سال بعد عمارت تکمیل کے قریب پہنچائی اب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا آخری اس کی وجہ کیا ہے رابطہ کرنے پر ٹھیکیدار عبدالعزیز نے بتایا کہ عمارت کا آخری مرحلے کا کام مکمل کرنے کی لیے مذکورہ عمارت کا ٹینڈر لگایا گیا جس پر ٹھیکیدار عبدالعزیز نے اعتراض کیا کہ شروعات مشکل کام میں نے کیا اب عمارت آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس کے باوجود بھی میرا بھی 90 لاکھ روپیہ بقایا ہے پچھلے چار ماہ سے بل جمع ہے لیکن رقم نہیں دی گئی مذکورہ عمارت میں درے دروازے و عمارت کی سفیدی اور دیگر ریت بجری جو بل میں شامل نہیں ہے وہ بھی بقایا ہے عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ میری رقم ادا کی جائے پھر جس سے مرضی کام کروایا جائے اس ضمن جب ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژن سرنکوٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمیشنر پونچھ کی ہدایت پر کام کا ٹینڈر لگایا ہے جس میں عبدالعزیز نے بھی ٹینڈر فارم بھرا تھا دوسرے ٹھیکیدار نے کم ریٹ پر ٹینڈر ڈالا تھا اُس کا ٹینڈر نکلا ہے اس میں محکمہ کی کوئی غلطی نہیں جبکہ محکمہ کے لیے سبھی ٹھیکیدار برابر ہیں ٹھیکیدار نے جو کام کیا ہوتا ہے اس رقم اسے ملنی ہی ہے
Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote






