امیرالدین زرگر
سرنکوٹ/-/ سابق ایم ایل اے چوہدری محمد اکرم کے ووٹران سے اپیل 29 اگست کو صبح ساڑھے نو بجے چندی مڑھ پہنچ کر اپنے محبوب لیڈر کا استقبال کریں اسمبلی انتخابات 2024 کو لیکر منگل کے روز سابق ایم ایل اے چوہدری محمد اکرم لسانوی کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی میٹنگ انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری محمد اکرم کے فرزند چوہدری شوکت حیات لسانوی نے پرس کے نام جاری ایک بیان میں کیا کہ ہم میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے کامیاب ہونا یا نہ ہونا یہ سب اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل کانفرنس کے ساتھ جڑے ہیں لوگ طرح طرح کی افوائیں پھلا رہے ہیں ان بے بنیاد افواؤں پر دھیان نہ دیں ہم اکیلے میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کریں عوام جو بھی فیصلہ لیے گی ہم اس کے ساتھ ہیں انہوں اپنے تمام ووٹران سے اپیل کی کہ وہ 29 اگست جمعرات کے روز ٹھیک صبح ساڑھے نو بجے چندی مڑھ میں پہنچ کر اپنے محبوب لیڈر چوہدری محمد اکرم کا استقبال کریں اور ان ساتھ ان کی رہائش گاہ لسانہ پہنچیں اور بعد دوپہر عوام کی رائے سے حتمی فیصلہ لیا جائے گا پریس کانفرنس کے دوران شوکت حیات چوہدری کی تائید سابق سرپنچ سرفراز قاضی اکرم عوان نے بھی کی اس درجنوں یوتھ کے نوجوان بھی موجود تھے آخر میں انہوں نے پھر کہا کہ جو فیصلہ عوام کرے گی ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کریں






