Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammuعیدگاہ مڑہوٹ تا ٹولہ حاجی ممتاز سڑک تین ہفتے سے منقطع عوام...

عیدگاہ مڑہوٹ تا ٹولہ حاجی ممتاز سڑک تین ہفتے سے منقطع عوام مشکلات سے دوچار 

امیرالدین زرگر

سرنکوٹ/-/ سرنکوٹ عیدگاہ مڑہوٹ تا ٹولہ حاجی ممتاز سڑک پچھلے تین ہفتوں سے منقطع ہے جس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ مزکورہ سڑک کے ساتھ تقریباً تیس ہزار سے ذائد آبادی منسلک ہے جنہیں یہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے پمروٹ سے ہوتے ہوئے وایا ٹولہ حاجی ممتاز سڑک سے تقریباً بیس کلومیٹر کا سفر تحہ کرنا پڑتا ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ برس بھی مزکورہ مقام پر سڑک اسی طرح منقطع ہو گئی تھی جس کے بعد وہاں پر حفاظتی ڈنگا لگایا گیا جو بلکل غیر میعاری طریقے سے لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے آج پھر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کے دور میں بہترین سہولیات دسیاب ہیں تو پھر عوام متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیداروں کی وجہ سے مشکلات کا شکار کیوں ہو رہی ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور مزکورہ سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور عوام کو مجبور نہ کیا جائے کے وہ سڑکوں پر اترے جن کو سنبھالنا مشکل ہو گا تاہم رابطہ کرنے پر جونیئر انجینئر تعمیرات عامہ نے بتایا کہ در ہفتے قبل مزکورہ سڑک کا ٹینڈر ڈالا ہوا ہے لیکن کسی بھی ٹھکیدار نے ٹینڈر نہیں نکالا اور نہ ابھی تک کوئی رسپانس آیا ہے اگر مزکورہ علاقہ کا کوئی ٹھکیدار کام کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنا ٹینڈر بھرے

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments