جے اینڈ کے دیویانگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینرتلے آئندماہ ہونے والے منفرد کھیل مقابلہ میں عوام سے شرکت کی اپیل
منظورحسین قادری
جے اینڈ کے دیویانگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے سرحدی ضلع پونچھ کے اسٹیڈیم میں آئند ماہ کی 02 اور 03 دسمبر 2024ء کو قومی سطح کے کرکٹ کھیل میں مدھیہ پردیش راجستھان اورجموں وکشمیر کے تکونی مقابلہ میں طبع آزمائی کریں گے جو کہ دیدہ وروں کے لئے ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے واضح رہے اس ضمن میں کیفے 360 خاص شہر پونچھ ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ میچ کی سیریز میں شمولیت کی غرض سے عوام وخواص بالخصوص نوجوانوں اورمعزز شہریوں کو اطلاع دی گئی تاکہ وہ اس یادگار معذور کھلاڑیوں کے کرتب وہنر سے محظوظ ہوں اور اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کارلا کر روز مرہ کی زندگی کے نشیب وفراز سے آگاہ رہیں نیز تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان اپنی مدد آپ کا جذبہ پیدا کریں اور خودداری کاثبوت پیش کریں بلکہ دوسروں کو بھی آسودگی کی طرف مائل وراغب کرکے انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو پورا کریں پریس کانفرنس کی قیادت انجمن کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ سید نثار حسین شاہ کے ہمراہ نائب صدر ڈاکٹر سرفراز میر اور جے کے ڈی ڈبلیو اے کے جوائنٹ سیکرٹری سید شاہ عزیز نے کی۔ انہوں نے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک میں شمولیت کو فروغ دینے اور مختلف معذور کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے میں اس ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ایسوسی ایشن نے ضلع پونچھ کے رہائشیوں کو گرمجوشی سے میچوں میں شرکت کی دعوت دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں “حقیقی ہیرو” قرار دیا منتظمین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سیریز مختلف طور پر معذور کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے اور ان کی قابل ذکر صلاحیتوں کے بارے میں بیداری بڑھانے کا کام کرے گی ایونٹ کا آخری دن، 3 دسمبر، معذور افراد کے عالمی دن کے ساتھ موافق ہے، اختتامی تقریب کو کھیلوں کے ذریعے مختلف طور پر معذور افراد کی کامیابیوں اور شراکت کو منانے کا ایک خاص موقع بناتا ہےجے اینڈ کے دیویانگ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے کمیونٹی کی بھر پور حمایت کی امید ظاہر کی






