Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammu and Kashmirدفعہ 370 کی بحالی کی قرارداد منظور ہونے کے فوراً بعد، بی...

دفعہ 370 کی بحالی کی قرارداد منظور ہونے کے فوراً بعد، بی جے پی کے تمام 28 اراکین نے شدید احتجاج کیا

سرینگر// جموں و کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 کی بحالی کی قرارداد منظور ہونے کے فوراً بعد، بی جے پی کے تمام 28 اراکین نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے اس اقدام کو “ملک دشمن ایجنڈا” قرار دیا۔ بی جے پی رہنماؤں نے ہاوس کے ویل میں داخل ہو کر نعرے بازی کی اور قرارداد کو مسترد کر دیا۔ بی جے پی رہنما شام لال شرما نے ویل میں میز پر چڑھ کر کہا کہ نیشنل کانفرنس 1947 سے جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات سے کھیلتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا، “کل تک آپ کچھ اور زبان بول رہے تھے۔ دفعہ 370 کا فیصلہ حتمی ہے، یہ سیاسی ڈرامہ کارگر نہیں ہوگا۔ شیخ عبداللہ سے لے کر عمر عبداللہ تک، جذباتی بلیک میلنگ نیشنل کانفرنس کا معمول رہا ہے۔ سپیکر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے اور کسی پارٹی کا ساتھ نہیں دینا چاہیے”۔ بی جے پی رہنما “شرم کرو، شرم کرو” کے نعرے لگا رہے تھے۔ ایوان کے ویل میں موجود رہ کر بی جے پی اراکین نے “جہاں ہوا بلیدان مکھرجی، وہ کشمیر ہمارا ہے، دیش دروہی ایجنڈا نہیں چلے گا، 5 اگست زندہ باد، بھارت ماتا کی جے، جے شری رام” کے نعرے بلند کیے۔ بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس شکرآچاریہ پہاڑی کا نام تبدیل کر کے تختِ سلیمانی رکھنا چاہتی ہے۔ بی جے پی اراکین نے ویل میں احتجاج کرتے ہوئے کہا، “یہ ان کا ایجنڈا ہے، ہم اسے ہرگز نہیں ہونے دیں گے”۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments