جموں//جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن جموں(JKBOSE)کی طرف سے سہ روزہ ورکشاپ 26تا28نومبر منعقد کی گئی ۔اس میں نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020کے تحت گوجری وپہاڑی کتابوں کا نظرثانی شدہ نصاب تیار کرنے کے لئے رواں برس اگست ماہ میں ہوئی ورکشاپوں کے دوران تیار کردہ نصابی مواد کو حتمی شکل دی گئی۔ پہاڑی کتابوں کے لئے ایکسپرٹ پینل میں کلچرل اکادمی میں شعبہ پہاڑی کے سابقہ ایڈیٹر ڈاکٹر فاروق انوار مرزا، ،سابقہ پرنسپل اور پہاڑی ادیب غلام حیدر میر (نعیم)، سوامی انتر نیور، ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، وکرانت شرما، ویشال پہاڑی، سنی کھجوریہ، اجے کمار اور اجیت شرما نے حصہ لیا جبکہ گوجری کتابوں کے نصاب تیار کرنے والے پینل میں کلچرل اکادمی میں شعبہ گوجری کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر جاوید راہی، ، ادیبہ ومحکمہ مال افسر نسیم اختر، شازیہ چودھری، محمد امین انجم، عبدالمجید چودھری،حکیم محمد جان اور طارق حسین ابرار شامل تھے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر (ڈاکٹر)سدھیر سنگھ کی سرپرستی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر یاسر حمید سروال کی زیر ِ نگرانی منعقدہ ورکشاپ کے احسن انعقاد میں پروفیسر جمیل احمد دھنہوری اور کارڈی نیٹر چندر کانت پیش پیش رہے۔اب تیار نصابی مسودہ کو حکام ِ بالا کی منظوری کے بعد اشاعت وطباعت کے لئے بھیجا جائے گا اورآئندہ تعلیمی سیشن شروع ہونے سے قبل قبل یہ تیار ہوں گیں۔
جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن میں سہ روزہ ورکشاپ گوجری وپہاڑی کتابوںکے نصاب کو حتمی شکل دی گئی
FOLLOW US
RELATED ARTICLES
Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote






