Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammuاکھنور جھڑپ میں3 ملی ٹینٹ بلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

اکھنور جھڑپ میں3 ملی ٹینٹ بلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جموں// فوج نے منگل کے روز کہا کہ جموں کے علاقے اکھنور میں تینوں ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوج کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، رات بھر جاری نگرانی کے بعد آج صبح شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ہماری فورسز نے اہم کامیابی حاصل کی۔ فوج نے بتایا کہ مسلسل کاروائی اور حکمت عملی کی بدولت تین ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں جنگی ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے، جو علاقے کی سلامتی برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملی ٹینٹوں نے اکھنور میں ایک فوجی گاڑی ایمبولینس) پر حملہ کیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں تھی۔ فوراً بعد پولیس اور فوج نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments