Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammu and Kashmirسیکورٹی گرڈ میں خامیاں ہوئی تو انہیں درست کیا جائے گا: وزیر...

سیکورٹی گرڈ میں خامیاں ہوئی تو انہیں درست کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

 

سرینگر// جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ سونہ مرگ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حفاظتی گرڈ میں اگر خامیاں ہیں توانہیں دور کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سکمز صورہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ گگن گیر سونہ مرگ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے کیونکہ بے گناہوں کے خلاف تشدد کا استعمال قطعی طور جائز نہیں ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ 35برسوں سے اس طرح کے واقعات دیکھتے آرہے ہیں لیکن کچھ بھی نہیں بدلا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جو بھی ملے گا پر امن ماحول میں ہی رہ کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق وہ (ملی ٹینٹ)یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سونہ مرگ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو انتہائی چوکسی برتنے کی ضرورت ہے اور سیکورٹی گرڈ میں اگر کئی کوئی خامی ہے تو اسے درست کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حملے تعمیر وترقی کے کام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، جموں وکشمیر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر جمہوری عمل میں حصہ لیا تاکہ انہیں راحت مل سکے۔ عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے گئے انہیں ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments