امیرالدین زرگر
- سرنکوٹ// ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی زون سرنکوٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سید محمد یوسف شاہ نے کی۔ اجلاس میں اساتذہ نے مختلف مسائل پر بحث کی۔
سید محمد یوسف شاہ نے مڈ ڈے میل کے بقایا جات کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے مڈ ڈے میل کے بقایہ جات جاری نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے اساتذہ شدید پریشانی میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دکاندار اساتذہ کو بازاروں میں ذلیل کرنے لگے ہیں، حالانکہ سماج میں استاد کا ایک مقام ہے۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مڈ ڈے میل کے بقایا جات فوری طور پر ریلیز کیے جائیں تاکہ وہ اس منصوبے کو صاف اور شفاف طریقے سے جاری رکھ سکیں۔ بصورت دیگر، اساتذہ نے خبردار کیا کہ وہ مڈ ڈے میل کی فراہمی بند کر دیں گے، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
اجلاس میں دیگر اساتذہ بھی موجود تھے، جن میں مختار احمد، خواجہ بشارت حسین، سید یاسر عرفات، پرویز احمد، محمد شمیم، مشتاق احمد اور ظہیر عباس شامل تھے۔






