Saturday, September 12, 2026
spot_img
HomeJammu and Kashmirگاؤں رجاڑا کی عوام مشکلات سے دوچار منگل کے روز تین مریضوں...

گاؤں رجاڑا کی عوام مشکلات سے دوچار منگل کے روز تین مریضوں کو چارپائی کے سہارے شفاخانہ پہنچایا گیا

 

امیر الدین زر گر

سرنکوٹ/-/ سرنکوٹ کے دور افتادہ گاؤں رجاڑہ کی عوام آج بھی 1947 کے دور سے گذر رہی ہے مقامی لوگوں کو سب بڑی مشکل یہ درپیش آتی ہے کہ انہیں مریضوں کو آج بھی چارپائی کے سہارے شفاخانہ تک لانا پڑتا ہے سابق ممبر پنچایت عبدالرزاق نے بتایا کہ منگل کے روز تین مریض بیمار ہو گئے جن کو چارپائی کے سہارے شفاخانہ تک لایا گیا انہوں نے بتایا کہ عیدگاہ مڑہوٹ تا رجاڑہ وایا ہاڑی تقریباً 15 کلومیٹر سڑک جس پر ہاڑی سے آگے صرف ٹرالیاں ہی چل پاتی تھیں اور جہاں تک ٹرالیاں جاتی تھی یہاں سے مذید تین سے چار کلومیٹر پیدل سفر بھی تحہ کرنا پڑتا تھا حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے قبل ہی یہ سڑک بھی کئی مقامات پر بند کر دی گئی جس کو مختلف مقدمات پر بڑے بڑے پتھروں سے بند کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ رجاڑا گاؤں کے لیے ایک اور سڑک کا سروے کیا گیا تھا جو ڈوڈی سے رجاڑا محض دو کلومیٹر مسافت تھی سال 2023 میں پنچایت فنڈز سے 38 لاکھ روپیہ رکھا گیا تھا لیکن اس میں محض ڈھائی سے تین سو میٹر سڑک کی کٹینگ کی گئی اور 38 لاکھ کا کوئی پتہ نہیں اسے زمین کھا گئی یا اسمان نگل گیا عبدالرزاق نے وقتی سرکار اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ رجاڑا گاؤں کی طرف توجہ دی جائی تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments