Sunday, September 13, 2026
spot_img
HomeJammu and Kashmirریاستی درجہ کی بحالی پر کابینہ میں پاس قرارداد ایل جی منوج...

ریاستی درجہ کی بحالی پر کابینہ میں پاس قرارداد ایل جی منوج سنہا نے منظور کرلی

 

عظمیٰ ویب ڈیسک سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق، “جمعرات کو عمر عبداللہ کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ریاستی درجہ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گئی”۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر تصدیق کی کہ لیفٹیننٹ گورنر نے کابینہ کی منظور کردہ قرارداد کو کلیئر کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوگی، آئینی حقوق کی بحالی اور جموں و کشمیر کے عوام کی شناخت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی۔ کابینہ نے وزیر اعلیٰ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے کو اٹھانے کے لیے اختیار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کی منفرد شناخت اور عوام کے آئینی حقوق کا تحفظ نو منتخب حکومت کی پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آنے والے دنوں میں اس معاملے پر بات چیت کے لیے نئی دہلی جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم اور مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ کابینہ نے سرینگر میں 4 نومبر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور لیفٹیننٹ گورنر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسمبلی کے اجلاس کا افتتاح کریں اور خطاب کریں۔ سیاسی جماعتوں نے قرارداد کو صرف ریاستی حیثیت تک محدود رکھنے اور آرٹیکل 370 کو شامل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے حکمران نیشنل کانفرنس کے موقف سے انحراف قرار دیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، پیپلز کانفرنس (پی سی) اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے این سی کو اس کے انتخابی وعدے کی یاد دہانی کرائی کہ وہ “آرٹیکل 370-35A اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کوشش کریں گے جیسا کہ 5 اگست 2019 سے پہلے تھا”، اور کہا کہ یہ قبل از انتخابات کے موقف سے انحراف ہے۔

spot_imgspot_img

FOLLOW US

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Al Shifa Diagnostic Laboratory Surankote

- Advertisment -spot_imgspot_img
spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments